اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی انسداد، گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ
حکومت نے اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی انسداد کےلیے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسٹیٹ بینک نے تجارتی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا نگرانی کا نظام نافذ کر دیا۔
دستاویز کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف نظام مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اور اس مقصد کےلیے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، ڈیلرز اوراس کاروبار سے وابستہ افراد کی مانیٹرنگ ہوگی۔
منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے تمام نان فنانشل بزنسز اینڈ پروفیشنلز کی مؤثر نگرانی ہوگی۔
، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کا بھی سامنا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تجارتی منی لانڈرنگ روکنےکیلئے نیا نگرانی کا نظام نافذ کر دیا،۔
ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ تجارتی منی لانڈرنگ کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔