پنجاب میں ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف
ماڈرن پنجاب “میں عوام کیلئے خریداری کا نیا دور شروع ہوگیا، پنجاب کی سبزی منڈیوں میں ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف کرا دی گئی۔
ماڈرن سبزی منڈیوں خریداروں اور آڑھتیوں کے صاف پانی کے لئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کر دیئے گئے۔
، ماڈرن سبزی منڈیوں میں نیا سٹاف اور ویسٹ کولیکشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔
، پنجاب کے خریداروں اور آڑھتیوں کو 188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں اب صاف ستھرے ٹائلٹ مکمل فعال ملیں گے۔
خریداروں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم اور ریٹ بورڈ آویزاں کر دیئے گئے۔
، ماڈرن سبزی منڈیوں میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹس فعال ہوچکی، ماڈرن سبزی منڈیوں کا گرین ویسٹ بائیو گیس اور پولٹری فیڈ بنانے کیلئے استعمال ہوگا۔
ہر ماڈرن سبزی منڈی میں ڈرینج سسٹم بحال کر دیا گیا، ہر مین ہول پر ڈھکن لگ گئے ہیں۔
پنجاب میں پہلی دفعہ سبزی اور پھلوں کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ٹریکنگ آن ویل سسٹم نافذ کر دیا گیا،۔
پنجاب میں آنے والے سبزی اور پھل کے ہر ٹرک کی ٹریکنگ سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کر دی گئی۔
، پاکپتن، قصور، ساہیوال، میاں چنوں، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں ماڈرن سبزی منڈیاں قائم ہوں گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔