ای سی او نے دشوار گزار ، ناقابل رسائی علاقوں میں بھی جی 4 نیٹ ورک پہنچا دیا
پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل دور کی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے دشوار گزار ، ناقابل رسائی علاقوں میں بھی جی فور نیٹ ورک پہنچا دیا۔
ایس سی او نے دشوارگزار پہاڑی سلسلوں میں ہائی الٹیٹیوٹ ٹاورز نصب کرکے مواصلاتی تاریخ میں نئی مثال قائم کی۔
نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز فیز فور کےتحت جی فور اور بعد ازاں جی فائیو نیٹ ورک کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار کر دی ہے۔
جدید فائبر آپٹک اور بیک ہال نیٹ ورک نے گلگت بلتستان میں ڈیٹا اسپیڈ اور سروس کوالٹی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا دیا ہے۔
ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں واضح بہتری سے مقامی نوجوانوں کےلئے آن لائن تعلیم اور روزگار کےنئے باب کھل گئے۔
ٹیکنالوجی اپگریڈیشن سےگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ای کامرس اور فری لانسنگ کے مواقع بڑھ رہے ہیں ۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔