پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کے درمیان اہم ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ۔
مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور تجارتی حجم میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی اور ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات میں نجی شعبے کے کردار کےفروغ اور اقتصادی وصنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانےپر زور دیا گیا۔
قزوین چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور اراکین کی کراچی میں تجارتی و صنعتی نمائش میں خصوصی شرکت کی ۔
زراعت، کیمیائی صنعت ، ایل این جی اور توانائی کےشعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
پاک ایران تجارتی تعلقات کے استحکام سے علاقائی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی اور روزگار اضافہ ممکن ہو سکے گا ۔
ایس آئی ایف سی کی دُوراندیش حکمت عملی پاکستان کے بین الاقوامی اور اقتصادی روابط میں خوش آئند بہتری کا سبب بن رہی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔