سڈنی واقعے پر بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا اور عالمی میڈیا نے اسے پھیلایا، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف منظم انداز میں ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔
عطا تارڑ نے بدھ کو اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
، حالانکہ حکومت پاکستان نے ابتدا ہی سے اس افسوسناک واقعے کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی سڈنی فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ پاکستان خود طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔
اور اس کے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں بھاری قربانیاں دی ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔