ہجرت کے حق کی پاسداری عالمی برادری کی ذمہ داری ہے: مریم نواز

ہجرت کے حق کی پاسداری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہجرت کے حق کی پاسداری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کے معاشی اور سماجی سفیر ہیں۔
ہجرت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہجرت سنت نبویؐ ہے، ہجرت میں برکت ہے۔
، قیام پاکستان کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کی گئی۔
، دنیا بھر میں سماجی، معاشی اور ثقافتی تبدیلیوں کی وجہ سے کی ہجرت سب سے بڑی حقیقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہجرت معاشروں کو نئی توانائی، تنوع اور مواقع فراہم کرتی ہے۔
، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردارناقابل فراموش ہے۔
، ہجرت کرکے بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر ترسیلاتِ زر بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔