امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی
امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔امریکی بحری بیڑے حکومت کی جانب سے احکامات کے منتظر ہیں۔
آئل ٹینکرز کی آمدورفت مسلسل بند ہے۔ امریکی صدر نے محاصرہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 10 روز میں ختم ہو جائے گی ۔
صورتحال سے نمٹنے کیلئے وینزویلا نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ۔
دارالحکومت کراکس میں احتجاج کیا گیا۔ جنگ نہیں امن کے نعرے۔
کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب چین نے وینزویلا کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاملات میں یکطرفہ دباؤ اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔