پی ٹی اے کا رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ
پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں پی ٹی اے نے رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نےگفتگو میں کہا کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کا اجرا اب دور نہیں ہے، فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کےلیےتیاریاں مکمل ہیں۔
،رمضان سےپہلےفائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے حکومت سے درخواست کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی اے نےمزیدکہا انفارمیشن میمورنڈم آئندہ دس پندرہ روزمیں جاری کردیا جائےگا۔
، انفارمیشن میمورنڈم کےاجرا کےبعد ٹیلی کام آپریٹرز کےپاس 45 دن ہوں گے،۔
یکم جنوری تک انفارمیشن میمورنڈم جاری ہونے پر 15 فروری کو فائیو جی کی نیلامی ہوسکتی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔