ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید سیاسی مشیر بنے، وزیر اطلاعات

ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید بانی کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید، بانی پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر رہے ہیں۔
، فیض، نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے سے تمام شواہد بھی موجود ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ممانعت تھی، 9 مئی جیسے واقعات اور بغاوت کروانے میں فیض حمید شامل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں جو شواہد ملے اس پر معاملے نے آگے بڑھنا ہے، دیکھتے ہیں کہ تحقیقات میں چیزیں کیسے آگے بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانون کے مطابق ہونی ہے، جیل مینوئل میں ملاقات سے متعلق بڑا واضح ہے کہ سیاسی بات نہیں کرنی۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ ملاقات قیدی سے قانونی معاملات ڈسکس کرنے کے لئے ہوتی ہے۔
، ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ اداروں یا ملک کے خلاف سازش کی جائے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔