پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےبرآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات پرجائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کو مالی سال 2025-2026 کی اب تک کی برآمدات ودرآمدات پربریفنگ دی گئی،۔
وزیراعظم نےوفاقی وزراکومختلف صنعتی وتجارتی شہروں میں برآمدکنندگان کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔
دوران اجلاس گفتگومیں وزیراعظم نےکہاچھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کیلئےترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔
،اس اقدام سےبرآمدات کے شعبے میں وسعت کے ساتھ ساتھ روزگار کےمواقع بھی بڑھیں گے۔
انہوں نے مزیدکہا حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے ہرممکن سہولیات پہنچانےکیلئےکوشاں ہے۔
،کولڈ چین اورصنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کیلئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔