بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کوتوشہ خانہ 2 کیس میں سزا سنا دی گئی
بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کوتوشہ خانہ 2 کیس میں سزا سنا دی گئی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کومجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنائی۔
،بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کو دفعہ 409 کے تحت 10 ،10سال قید،دفعات 5,2,47 کے تحت 7،7سال قید کی سزا کاٹیں گے،۔
دونوں ملزمان کو ایک کروڑ 64 لاکھ 5 سو روپے فی کس جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنایا۔
بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے2021 میں سعودی ولی عہد سے بلغاری جیولری سیٹ وصول کیا،ایف آئی اے کے ریکارڈ کےمطابق جیولری سیٹ کی کُل مالیت ساٹھے 7 کروڑ سےزائد تھی۔
جیولری سیٹ کا ریکارڈ وزارتِ خارجہ سے بھی حاصل کیا گیا،ملزمان نے پرائیویٹ فرم سے بلغاری سیٹ کی قیمت صرف 59 لاکھ روپے لگوائی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔