مشترکہ محنت سے فائنل جیت، سرفراز احمد کا نوجوان کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین

مشترکہ محنت اور کوشش سے فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئے، سرفراز احمد

وزیراعظم شہباز شریف سے انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
وزیراعظم سےملاقات کےبعد نیوز کانفرنس کرتےہوئےہیڈکوچ شاہد انور نےکہاکہ یہ پراسیس 17جون 2025 سےشروع کیاجس میں 70نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل ہوئے،ٹرائل کے بعد 70میں سے 30 کھلاڑیوں کا کیمپس لگایا گیا،۔
ایشیا کپ میں جانے سےپہلے مقصد تھا کہ کپ اور شائقین کے دل جیتیں گے۔مایہ ناز کرکٹر سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم سےملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے، تمام نوجوان کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے بہت محنت کی تھی۔
سرفرازاحمد نےکہا فائنل ون مین شونہیں تھا،عثمان خان نےاچھی پارٹنرشپ لگائی،بعدمیں آنےوالےکھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے،ہر لڑکے نےاچھےاسکورزکئے،لڑکوں کو مورال ہائی تھا، مشترکہ محنت اور کوشش سے فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
ہیڈ کوچ شاہد انور نےکہا اس سیریزمیں مڈ پیچز تھیں،دانیال نیازی اچھا آل راؤنڈر ہے،ہمیں رزاق اور اظہر محمود جیسے باؤلرز ضرور ملیں گے،امید ہےمستقبل میں یہ ٹیم مزید ٹرافیاں جیت کر لائے گی،اورملک کا نام روشن کرے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔