ڈیڑھ سال سے بند نیلم جہلم پروجیکٹ کی بحالی کا کام جلد شروع ہونے کا امکان
ڈیڑھ سال سے بند نیلم جہلم پروجیکٹ کی بحالی کا کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پروجیکٹ انتظامیہ نے پیشکش قبولیت کا لیٹر تیار کرلیا۔
سستی بجلی کے مہنگے اور ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے بند پن بجلی منصوبےکی بحالی پر جلد پیش رفت کا امکان ہے۔
، وزیر اعظم نے منصوبے پر جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق داسو منصوبے پر کام کرنے والی غیرملکی کمپنی کو بحالی کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔
نیلم جہلم منصوبہ ہیڈ ریس ٹنل بیٹھنے کے باعث دو مئی 2024 سے بند پڑا ہے۔
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں مزید ڈیڑھ سے دو سال لگ سکتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔