ہماری مسلح افواج نے دوبارہ ثابت کیا کہ اس کی سرحدیں محفوظ ہیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ قوم کی طاقت صرف ہتھیاروں سےنہیں بلکہ اس کےکردارسے ہوتی ہے۔
،ہماری مسلح افواج نےدوبارہ ثابت کیاکہ اس کی سرحدیں محفوظ ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکیڈٹ کالج پٹارومیں یوم والدین کی تقریب سےخطاب میں کہایہاں سے جو ڈسپلین آپ سیکھتےہیں وہ سزانہیں بلکہ آزادی ہے۔
،جب قوم آواز دے تو آپ نے ہمت کے ساتھ جواب دینا ہے۔
،جامشورو کےکیڈٹ کالج پٹارو میں 63 ویں پیرنٹس ڈےتقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گارڈ مارچ پیش کیا گیا۔
،تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سےہوا،بلاول بھٹو زرداری نے پرنسپل کیڈٹ کالج کموڈور فیصل اقبال قاضی کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا ۔
اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی جہاں پرنسپل نے فیکلٹی کا تعارف کرایا۔
،پرنسپل نے تقریب میں کالج کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جس میں تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کی تفصیلات اجاگر کی گئیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔