پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کیلئے بولی کل ہوگی
پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کیلئے بولی کل اسلام آباد میں ہوگی۔
کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔
ممکنہ نئے سرمایہ کار کو 5 سال میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ 75 فیصد حصص کی رقم کا ساڑھے 92 فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہوگا۔
ساڑھے 7 فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی۔نجکاری کمیشن بورڈ پہلے ریزرو پرائس کی منظوری دے گا جس کے بعد کابینہ کمیٹی نجکاری سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
پری کوالیفائیڈ بڈرزگروپس صبح پونے 11 بجے سے سوا 11 بجے تک اپنی اپنی بڈز جمع کرائیں گے ۔
ساڑھے تین بجے میڈیا کی موجودگی میں سیل بند بولیاں کھولی جائیں گی۔
حکام نجکاری کمیشن کے مطابق ریزرو پرائس سے زائد ہونے کی صورت میں بڈ اوپن کی جائے گی۔
کم بولی کی صورت میں سب سے زیادہ بولی دہندہ کو قیمت میچ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔