کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث عالمی گروہ بے نقاب
کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث عالمی گروہ بے نقاب ہوگیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے 15 غیرملکیوں اور 19 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا۔
ملزمان سےغیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج، ہزاروں انٹرنیشنل سمزبرآمد ہوئیں۔
ملزمان کرپٹواور فاریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے۔
ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک کال سینٹرپرچھاپہ مارا، غیرملکی باشندوں کو پکڑا جو غیرقانونی کال سینٹر چلارہے تھے۔
، فراڈ میں انٹرنیشنل کارٹل ملوث ہیں، مزیدتحقیقات کی ضرورت ہے۔
گرفتار ملزمان کال سینٹر سے 60 ملین ڈالرز سے زائد یہ ٹرانزیکشن کررہے تھے۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ملزمان ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے یہ پورٹل چلارہے تھے، جوبھی فراڈ ہورہا ہے اس میں انٹرنیشنل کارٹیل ملوث ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔