پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس ایکٹ بن گیا، عظمیٰ بخاری کا بیان

پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا۔۰
، اسمبلی نے اسے پاس کردیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی صوبے کی بہتری کے لیے کوئی بھی قانون سازی کرسکتی ہے۔
، لوگوں کی زمینوں پر قبضہ ہو جاتا ہے۔ بیوہ، یتیم بچوں، بھائی بہن کی زمین پر قبضہ کر لیتا ہے، 75 سال سے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اس سے عام آدمی کا بھلا ہو رہا ہے، لوگ سالہا سال کیس عدالتوں میں لڑتے تھے۔
، سنوائی نہیں ہوتی تھی، ڈرا دھمکا کر چپ کرا دیا جاتا تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قبضہ مافیا بوگس دستاویزات کے ذریعے قبضہ کر لیتے ہیں۔
، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ وہاں سے فیصلہ غلط آیا، ہم نے کیس صحیح پیش نہیں کیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔