قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اصول پسندی، دیانت اور بے مثال جدوجہد سے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی۔
، برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے قائدِ اعظم کی تاریخ ساز جدوجہد کو سلام ہے۔
، ناقابل یقین محنت اور غیر متزلزل عزم سے قائدِ اعظم نے قیام پاکستان کی جدوجہد کو منظم تحریک میں بدلا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم ؒ نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور آزاد مسلم ریاست کے خواب کو عملی تعبیر دی۔
، قائداعظم نے ریاست کو قانون، مساوات اور مذہبی آزادی کی بنیادوں پر استوار کرنے کا واضح وژن دیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔