پاکستانی ورکرزکیلئے خوشخبری، یورپ میں روزگارکے دروازے کھل گئے
پاکستانی ورکرز کیلئےخوشخبری،یورپ میں روزگارکے دروازےکھل گئے،۔
پاکستان ،اٹلی سےنوکریوں میں ساڑھے 10ہزار کا کوٹہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کےمطابق اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کر دیااگلےتین سال تک ہرسال 3500 پاکستانی روزگارکیلئے اٹلی جائیں گے۔
،ہرسال 1500 سیزنل کوٹہ، 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ پراٹلی جائیں گے،پاکستان کوشپ بریکنگ،ہاسپٹیلی،ہیلتھ کئیر اور زراعت کےشعبوں میں کوٹہ الاٹ کیاگیا۔
وزارت اوورسیزپاکستانیز کےمطابق پاکستانیوں کوویلڈنگ، ٹیکنیشن، شیف،ویٹرز، ہاؤس کیپنگ،نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن،کاشتکاری کےشعبوں میں روزگارملےگا۔
،اٹلی یورپ کاپہلا ملک ہےجس نےپاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔
وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ پاکستان اور اٹلی کےجوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا۔
،اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔