گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
، جس کے تحت اے برینڈ اور بی برینڈ دونوں کمپنیوں نے اپنی مصنوعات مہنگی کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے برینڈ کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت 550 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 590 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح بی برینڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت 450 روپے سے بڑھا کر 500 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
، جبکہ بی برینڈ گھی کی قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ گزشتہ 15 سے 20 دن کے دوران کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ طلب اور رسد کے توازن میں بگاڑ اور درآمدات میں کمی کے باعث قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔