پی ٹی آئی مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتی تو اسمبلی کا کیا کرے گی: ملک احمد خان

پی ٹی آئی مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتی تو اسمبلی کا کیا کرے گی: ملک احمد خان

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے آئے لوگوں نے ذہنی پستی کا اظہار کیا،۔
پی ٹی آئی مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتی پنجاب اسمبلی کا کیا کرے گی کسی کو اجازت نہیں کہ میرے گھر کو آگ لگا کر کہے یہ میرا سیاسی حق ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کسی بھی کارروائی کی اجازت قوانین کے تابع ہے۔
، ایوان کی کارروائی رولز کے مطابق چلائی جاتی ہے، اسمبلیاں حکومت اور اپوزیشن کے معاملات کو یکساں طور پر دیکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی آمد پر خوشی ہوئی، مجھے کہا گیا سہیل آفریدی اسمبلی میں اپنی تنظیمیں ایکٹیویٹی کرنا چاہتے ہیں۔
، اسمبلی آنے کیلئے اجازت نامے کی ضرورت ہے، اسمبلی حدود ریڈ زون، سکیورٹی پیرامیٹرز ہوتے ہیں۔
، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے رہنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں کی جڑیں پورے ملک میں ہونی چاہئیں، تمام سیاسی جماعتیں وفاق کو مضبوط کرتی ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔