لاہور میں بسنت کی اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور میں بسنت کی اجازت، ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور میں بسنت 2026 منانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی جس کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو منائی جا سکے گی،۔
بسنت کے دوران صرف منظور شدہ اور معیاری پتنگ بازی کا سامان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،ؤ
پتنگ بازی کے سامان کی تیاری اور تجارت 30 دسمبر 2025 سے 8 فروری 2026 تک مجاز قرار دی گئی ہے ۔
جبکہ عوام کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کی اجازت یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق صرف رجسٹرڈ دکاندار ہی پتنگ بازی کا سامان فروخت کر سکیں گے،۔
مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کی رجسٹریشن کا عمل 29 دسمبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے۔
جو ای-بز ایپ یا basant.punjab.gov.pk کے ذریعے مکمل کی جا سکے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔