سال 2026 میں عالمی خطرات، امریکی تھنک ٹینک نے گھنٹی بجادی

سال 2026 کیسا رہےگا؟ امریکی تھنک ٹینک نےخطرے کی گھنٹی بجادی

امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا تیزی سے عدم استحکام اور تشدد کی سمت بڑھ رہی ہے۔
، اور 2026 تک کئی خطرناک عالمی تنازعات ابھرنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال عالمی امن کے ساتھ ساتھ امریکی قومی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ، یوکرین، پاکستان اور بھارت کی سرحد، افغانستان سمیت مختلف خطوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں بحران مزید شدت اختیار کرنے اور انسانی المیوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کونسل آن فارن ریلیشنز کے ذیلی ادارے سینٹر فار پریوینٹو ایکشن نے امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین کی آرا کی بنیاد پر ممکنہ عالمی تنازعات کو شدت اور اثرات کے لحاظ سے درجہ بند کیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔