عرب اتحاد کا فضائی حملہ، یمن میں اسلحہ اسمگلنگ ناکام

عرب اتحاد کا یمن میں اسلحہ اسمگل کرنے والے دو بحری جہازوں پر فضائی حملہ

عرب اتحاد نے یمن میں اسلحہ اسمگل کرنے والے دو بحری جہازوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔
بحری جہازوں میں جنوبی یمن کی المکلا بندرگاہ میں ہتھیارلائے جارہے تھے۔
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈر جنرل ترکی المالکی کے مطابق بندرگاہ پر بڑی مقدار میں اسلحہ اور جنگی گاڑیاں اتاری جارہی تھیں۔
حملہ عالمی قوانین کے اندر رہتے ہوئے کیا گیا جس کی درخواست یمنی صدارتی کونسل کی جانب سے کی گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق ہتھیاروں کی کھیپ متحدہ عرب امارات سے حضرموت پہنچائی جاری تھی۔
یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کی فورسز سے یمن سے انخلا کا مطالبہ کردیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں برادر ملک متحدہ عرب امارات کے اقدامات پر مایوسی ہوئی،۔
یمن کے صوبے حضرموت میں جاری کشیدگی سعودی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
، متحدہ عرب امارات کے اقدامات یمن میں قیام امن کی کوششوں کی منافی ہے۔
، متحدہ عرب امارات یمنی حکومت کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں اپنی افواج واپس بلا لے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔