واپڈا: سستی پن بجلی کی پیداوار سے نیشنل گرڈ کو بڑا ریلیف

سال 2025 میں سستی پن بجلی کی پیداوار 33 ارب 12 کروڑ یونٹ ریکارڈ

واپڈا کے مطابق سال 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ پن بجلی کی قیمت 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ ہے۔
آئندہ سال دیامربھاشا اور داسو کے مین ڈیمز پر آر سی سی بچھانے کا کام ہوگا۔
واپڈا کے آٹھ زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں نو اعشاریہ سات ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔
واپڈا نے 2025 میں آبی وسائل اور پن بجلی کے شعبوں میں حاصل اہداف سے متعلق اعداد و شمارجاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ نیشن
ل گرڈ کو فراہم کی گئی واپڈا پن بجلی کی قیمت تین روپے 83 پیسے فی یونٹ ہے۔
تربیلا پن بجلی گھر نے 14 ارب 30 کروڑ یونٹ ، تربیلا فور توسیعی منصوبے نے 5 ارب 60 کروڑ یونٹ جبکہ غازی بروتھا نے نیشنل گرڈ کو 6 ارب 50 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی۔
منگلا نے نیشنل گرڈ کو 3 ارب 60 کروڑ یونٹ ، وارسک نے 77 کروڑ یونٹ اور چشمہ پن بجلی گھر نے 79 کروڑ یونٹ پن بجلی فراہم کی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔