پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں اضافہ، انٹرنیٹ استعمال 57 فیصد تک پہنچ گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا،96 فیصد سے زائد گھرانوں کو موبائل یا اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔
پاکستان بیوروآف شماریات کےجاری سروے نتائج کےمطابق ملک بھرمیں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی شرح بیانوے فیصدہے۔
،شہری علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنےمیں خواتین، مردوں سے آگے ہیں۔
سروے کےمطابق ملک میں انٹرنیٹ کےاستعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے،سال 2025 میں انٹرنیت کا استعمال 57 فیصد تک پہنچ گیا۔
،سال 2019 میں انٹرنیٹ کا استعمال صرف 17 فیصد تھا،مجموعی طور پر خواتین اور مردوں میں انٹرنیٹ کا استعمال برابر ہے۔
،انفرادی سطح پر موبائل اوراسمارٹ فون کی ملکیت 50 فیصد ہو گئی ہے۔پی ٹی اے کےمطابق پاکستان میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ خدمات سےمستفید ہو رہے ہیں۔
،سال 2019 میں محض 34 فیصدگھرانےانٹرنیٹ سے استفادہ کررہےتھے،گھریلوسطح پر 77فیصدڈیجیٹل رسائی کےساتھ صوبہ خیبر پختونخواہ سب سے آگے ہے۔
،یہ کامیابی حکومتِ پاکستان اور ریگولیٹر کے لیے باعثِ فخر ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔