وینزویلا پر امریکی حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق

وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےوینزویلا پر حملے کی تصدیق کر دی۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پرحملےکی تصدیق کی ہے۔
،انہوں نےکہا کہ وینز ویلا کےصدر اورانکی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سےباہر منتقل کردیاگیا ہے۔
،وینزویلا اوراس کی قیادت پر کامیاب حملے کئے ہیں۔صدرٹرمپ نے مزید کہا یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دیا گیا۔
، مزید تفصیلات امریکی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔
وینزویلا کےوزیردفاع نےامریکا کےخلاف مزاحمت کا اعلان کردیا،انہوں نےکہاوینزویلا غیر ملکی افواج کی موجودگی کی مزاحمت کرے گا۔
،امریکی حملے میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔