خطے میں دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

خطے میں دہشتگردی اور عدم استحکام کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی وزیرخارجہ کےپاکستان مخالف بیان پردفتر خارجہ نےسخت ردعمل دیتے ہوئےکہا بھارت غیر ذمہ دارانہ الزامات سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔
،پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کےغیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
،خطے میں دہشتگردی اور عدم استحکام کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو کیس ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
،پراکسیز کےذریعےتخریب کاری اور ماورائے عدالت قتل بھارت کا مستقل وتیرا ہے،ہندوتوا انتہا پسند نظریہ خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی ذمہ داری، یکطرفہ خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
،سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال دے گی،پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔