پاکستان ایئر فورس تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان ایئر فورس نے ’تیمور‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق پاک فضائیہ نےمقامی طورپرتیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیاگیا۔
،تیمور ایئر لانچڈکروزمیزائل 600 کلومیٹرتک زمینی و بحری اہداف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق جدیدنیویگیشن اورگائیڈنس سسٹم سےلیس میزائل کم بلندی پرپروازکی صلاحیت رکھتا ہے۔
،دشمن کےفضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
صدرمملکت آصف زرداری نےمقامی طورپرتیارکردہ تیمور ویپن سسٹم کےکامیاب تجربےپرخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہامقامی سطح پرہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت،عزم،ادارہ جاتی مہارت کی عکاس ہے،۔
پاک فضائیہ کی اس کامیابی سےملکی دفاع مزیدمضبوط ہوا ہے، میزائل ٹیسٹ سےخطےمیں استحکام کیلئےذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کوتقویت ملی ہے۔
،یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔