نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا سیاستدانوں، وکلا اوردانشوروں کی بڑی بیٹھک بلانے کا فیصلہ

ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نےسیاستدانوں،وکلا اوردانشوروں کی بڑی بیٹھک بلانےکافیصلہ کیاہے،۔
نیشنل ڈائیلاگز کمیٹی کی قومی سطح کی کانفرنس اگلےہفتے اسلام آبادمیں ہوگی،ڈائیلاگ کمیٹی کی قومی کانفرنس کے مقام اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی۔
مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی،جےیوآئی،جماعت اسلامی کوشرکت کی دعوت دی جائےگی۔
،ایم کیو ایم،ق لیگ،بلوچستان عوامی پارٹی،اے این پی اوردیگر جماعتوں کوبھی مدعو کیاجائےگا۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی،تحریک تحفظ پاکستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دے گی۔
قانون دان،پارلیمنیٹرینز،دانشور و ٹیکنوکریٹس سیاسی صورتحال سےمتعلق نقطہ نظرپیش کریں گے۔
،فواد چوہدری،عمران اسماعیل اورمحمودمولوی نےدعوت کیلئےسیاسی رہنماؤں سےرابطے شروع کردیئے کانفرنس کا مقصد سیاسی بحران کا حل تلاش کرنااورقومی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔