پنجاب میں شدید دھند کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

آئندہ 3 روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا امکان، الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے پنجاب میں شدید دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال میں شدید دھند متوقع ہے۔
جب کہ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی کے علاقوں میں بھی شدید دھند کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی سندھ کے علاقوں بالخصوص سکھر کے اطراف دھند ہوسکتی ہے جب کہ اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات موجود ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔