مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ خود عمران خان، ہم نے کسی کو مائنس نہیں کیا: رانا ثناء اللہ
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود عمران خان ہیں۔
، ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم نے پیشکش سے پہلےنوازشریف یا اسٹیبشلمنٹ کواعتماد میں نہ لیا ہو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت کہتی ہے کہ وہ ڈائیلاگ چاہتےہیں۔
، جب تک بانی پی ٹی آئی کی ڈائیلاگ کی پالیسی نہیں ہوگی اُس وقت تک جتنی میٹنگ ہوتی رہیں بات نہیں بن سکتی۔
، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیارکسی کونہیں دیا، علیمہ خان نے کہا ہے کہ جومذاکرات کرے گا وہ ان میں سے نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے پہیہ جام ہڑتال کا پیغام دیا ہے۔
، مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی ہی رکاوٹ ہیں، وہی 2011 سے آج تک مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔
، بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، ہم مذاکرات کیلئے بالکل واضح ہیں دوسری طرف سے ابہام ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔