اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہوں: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔
، عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حوالےکیا ہے ۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
، حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسی بنانی چاہیے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔