سائبرفراڈ کے خلاف پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن، لاکھوں غیر قانونی سمز بلاک
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سائبرفراڈ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک سال میں 51 لاکھ سے زائد غیر قانونی سمز بلاک کردیے ۔
غیر قانونی سم فروخت کرنے والی 83 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی۔
ٹیلی کام ڈیٹا بیس صاف کرنے کیلئے ایک سال میں 51 لاکھ 22 ہزار سمز بلاک کردی گئیں۔
، پی ٹی اے نے غیر قانونی سم فروخت کرنے والی 83 ویب سائٹس بھی بلاک کر دیں۔
، ایک سال میں 8 لاکھ 91 ہزار غیر فعال سمز بلاک یا ری سائیکل کی گئیں۔
فوت شدہ افراد کے نام پر موجود 32 لاکھ سمز بلاک کی گئیں، منسوخ یا ضبط شدہ شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز بند کی گئیں۔
ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک کی گئیں، وطن واپس بھیجے گئے غیر ملکیوں کی 1 لاکھ 79 ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔