اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا انکشاف

پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف

پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہمیں قبول نہیں۔
اپوزیشن کے اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کرنا پڑے گی۔ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے۔
، آئندہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری پراسیس کاآغاز کیا جائےگا، میں نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر کسی سے اجازت نہیں لینی۔
، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر فیصلوں کامکمل اختیار دیاہے۔ وزیراعظم کسی چیز سے مجھے نہیں روکتے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بڑوں سے مشاورت کرنا اور نصیحت لینا ضروری ہے، اپوزیشن کو کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر سیاست نہ کریں۰
، عدالتی پٹیشن سے متعلق دستاویز کی فراہمی کے لیے چار خط لکھے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔