سال 2025 کے دوران مختلف کارروائیوں میں ایک ہزار 873 دہشتگرد ہلاک
پاکستان کے لیے سال 2025 انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اہم اور فعال رہا۔
اس دوران مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا،۔
سرحدی چیلنجز کا مقابلہ کیا اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کیلئے 2025 کو بھی ڈراؤنا خواب بنادیا۔
دہشت گردی کے بڑے واقعات میں خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ اور کوئٹہ کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ شامل ہے۔
بلوچستان کے ہی ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی بس کو دہشتگردوں نے بارودی سرنگ کے دھماکے سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے طلبا اور عملے کا یرغمال بنایا۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان نے حملے کیے جو پاک وطن کے محافظوں نے کامیابی سے ناکام بنا دیئے۔