72 شوگر ملز کو جرمانے، سپریم کورٹ کا ٹریبونل کو 90 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

72 شوگر ملز کو جرمانے، سپریم کورٹ کا ٹریبونل کو 90 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے 72 شوگر ملز کو جرمانے کے معاملے میں مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ دیا کہ ٹربیونل کیس سن کر 90 روز میں فیصلہ کرے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
، کیس کی مزید سماعت اگلی جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
مسابقتی کمیشن کی وکیل عصمہ حامد نے عدالت سے استدعا کی کہ آرڈر میں کمیشن کو کیس سننے کے الفاظ شامل کیے جائیں۔
، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی اپیل میں بس اتنی سی استدعا ہے تو ہم آرڈر کردیتے ہیں۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ہم تمام فریقین کو سن کر ہی فیصلہ کریں گے۔
مسابقتی کمیشن میں 4 ممبران نے درخواست گزار شوگر ملز کو سنا، ۔
جس کے نتیجے میں چیئرمین اور ایک ممبر نے جرمانے عائد کیے جبکہ دیگر 2 ممبران نے شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے کر دوبارہ انکوائری کا حکم دیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔