صوبائی حکومت کسی بھی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دے گی: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دے گی۔
صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں پر مشتمل گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ امن جرگے میں متفقہ طور پر 15 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، 15 نکاتی ایجنڈے میں واضح کیا گیا کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا بھی یہی واضح موقف ہے کہ ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں۔
، بند کمروں میں کیے گئے فیصلے صوبے پر مسلط کیے گئے تو تمام سٹیک ہولڈرز میں تشویش پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک فرد یا ایک ادارہ زور زبردستی صوبے پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتا،۔
زبردستی فیصلوں کے نتائج وہ نہیں ہوں گے جو فیصلہ کرنے والے چاہتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔