شدید سردی کی لہر کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی بلوچستان متاثر

شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےشمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان (این ڈی ایم اے) کےمطابق گلگت بلتستان ، کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا،پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی رہےگی۔
،شمالی بلوچستان میں بھی شدید سردی برقرار رہنےکا امکان ہے،کوئٹہ، زیارت اورقلات میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
الرٹ میں کہاگیا ہےکہ شدیدسردی کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہےاس لئے شہری احتیاط کریں۔
،شدید سردی سےفصلوں کو بھی نقصان پہنچنےکا خدشہ ہے،میدانی علاقوں میں ممکنہ شدید دھند کے باعث صبح کے وقت سفر میں احتیاط کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں