فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان: دہشتگردی کے خلاف ریاست کا دوٹوک اعلان

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا پاکستان،بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نےنیوزکانفرنس کرتےہوئےکہادہشتگردی کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔
،2025میں ریاست اور عوام کو دہشتگردی پر مکمل وضاحت حاصل ہوئی، فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کاپاکستان،بلوچستان سےکوئی تعلق نہیں۔
،افغانستان پورے خطے میں دہشتگردی کابیس آف آپریشن ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔
،دہشتگرد خوارج ہیں ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں،ریاست کا دہشتگردی کیخلاف واضح موقف ہے۔
انہوں نے کہا گزشتہ سال دہشتگردی کےخلاف کامیاب آپریشنزکیےگئے،ملک بھر میں 5 ہزار 397 دہشتگردی کےواقعات ہوئے۔
،گزشتہ سال دہشتگردوں کیخلاف 75ہزار175 آپریشنزکیےگئے،خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 658 آپریشنز کیےگئے۔
،بلوچستان میں 58 ہزار 778 آپریشنز کیےگئے، گزشتہ سال 27 خودکش بم دھماکے ہوئے، خیبرپختو نخوا میں 16 خود کش دھماکے ہوئے۔
،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 1235 افراد نے جام شہادت نوش کیا ،2597دہشتگردوں کو جنہم واصل کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں