زرعی شعبے کی اصلاحات سے برآمدات اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ

زرعی شعبے کی اصلاحات، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج طریقوں سے متعارف کروانا ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےزرعی شعبے میں اصلاحات اور کسانوں کوعالمی سطح پر رائج طریقوں سے متعارف کروانا ترجیح قرار دے دیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت زرعی شعبےسےمتعلق ماہرین پر مبنی ورکنگ گروپ کے اجلاس ہوئے۔
،دوران اجلاس شہبازشریف نےکہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
،اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات کے قابل اشیا کی تیاری کیلئے پالیسی سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نےمزید کہا سرکاری خرچ پر ایک ہزارپاکستانی طلبہ و طالبات کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی تربیت کیلئے چین بھیجا گیا۔
،پاکستان کی زرعی شعبے میں ترقی کی بھرپور استعداد موجود ہے۔ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے تحقیق پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو،ساحلی پٹی پر پام آئل کی پیداوار کیلئے پالیسی اقدامات تشکیل دے کر پیش کیےجائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں