صاف پانی سکیم کی بروقت تکمیل کی ہدایت، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ کی ترقیاتی منصوبوں بالخصوص صاف پانی سکیم کی بروقت تکمیل کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو سڑکوں میں کھدائی کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس کی صدارت ہوئے تین گھنٹے لگا تار پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی روڈ منصوبوں پر پیشرفت کی جانچ پڑتال کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں میں کھدائی کے باعث عوام کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فلٹر پلانٹس سے متعلق عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
، جن کے فوری ازالے کے لیے متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر نصب کیے جائیں گے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ واٹر بوٹلنگ پلانٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و بحالی 30 جون تک مکمل کی جائے۔
، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
، لاہور کینال کی بھل صفائی جلد مکمل کرنے اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کے اہداف بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں