پیسہ ہر صوبےکے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادےکی کمی ہے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب کو زیادہ پیسہ ملنے کا جھوٹ بولا جاتا ہے۔
، پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادے کی کمی ہے۔
لاہور میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ وزیر اعلیٰ بن کر پروٹوکول اور سیاست پر توجہ دیتے ہیں۔
، میں سمجھتی ہو ں اچھی گورننس سے بہتر کوئی سیاست نہیں ، سیاست عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے۔
، آپ نے بہکاوے میں نہیں آنا کے کوئی صوبہ اس لیے محروم ہےکہ اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سیاست کو سیاسی جوڑ توڑ بنا لیا، یہ سیاست عوام کی خدمت ہے۔
پنجاب میں جو اسکیمیں چل رہی ہیں، میرے نہیں عوام کے پیسے سے چل رہی ہیں۔
میں نے آکر پنجاب میں سب سے پہلے سفارش کلچر ختم کیا، اپنے دور میں ایک بندہ بھی سفارش پر نہیں لگایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں