قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے، سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری کو بلانے کا فیصلہ
وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی طلبی کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔
جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا ۔
آئندہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔
اسپیکر ایاز صادق ایوان میں قائد حزبِ اختلاف کی تعیناتی کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے ۔
اپوزیشن کی ایوان میں عددی پوزیشن اور سیاسی صف بندی اس عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں مہنگائی ، معاشی صورتحال ، داخلی سلامتی ، توانائی بحران اور گورننس سے متعلق امور پر بھی بحث ہو گی ۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔