پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے خلاف، درخواست دائر

پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ2026کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سےاظہرصدیق ایڈووکیٹ نےدائرکی،درخواست میں وفاقی حکومت،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے برعکس بنایا گیا۔
، ریاست شہریوں کےتحفظ اور آزادنہ زندگی جینےکےحقوق دیتی ہے،حکومت نےپتنگ بازی پرسخت سزا اور پابندی عائدکی تھی۔
،حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت خطرہ ناک اقدام ہے، عدالت ایکٹ کو کالعدم قرار دے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔