اینٹی کرپشن ملتان کارروائی تیز، جعلسازی کرنے والا شخص قانون کے شکنجے میں
ملتان( وقائع نگار )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھ کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
اور ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انہی احکامات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن ظہیر احمد اور سرکل افیسر علی حسن گیلانی اینٹی کرپشن ملتان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے علی احسن ولد عتیق احمد، سکنہ سمیجہ آباد ملتان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم غیر قانونی طور پر سب رجسٹر/ریونیو آفیسر کا لاگ اِن غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے رجسٹریاں پاس کرکے جعلسازی میں ملوث تھا ۔
اس حوالے سے مقدمہ نمبر 1917/25 تھانہ چہلیک درج ہوکر تفتیش اینٹی کرپشن منتقل ہوچکی تھی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
دوران تفتیش مزید گرفتاریاں، انکشافات و ریکوری متوقع۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں