شوگر ملز کو خام چینی درآمد کرنے کا اختیار اور ویلیو ایڈڈ چینی کی برآمدات

حکومت کا شوگرملزکوخام چینی منگوا کرریفائن چینی ری ایکسپورٹ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ

حکومت نے خام اور تیار چینی کی قیمتوں میں فرق کا فائدہ اٹھانے کیلئے ویلیو ایڈڈ چینی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پ
اکستان عالمی سطح پر چینی پیدا کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے،لیکن چینی کی برآمدات نہایت محدود اور غیرمستقل ہیں۔
،وزارت صنعت و پیداوار کےمطابق عالمی چینی کی پیداوار میں پاکستان کا حصہ صرف 6 فیصد ہے۔
،ایکسپورٹ بڑھانےکیلئےخام اورفائن چینی میں فرق بطورویلیو ایڈیشن استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا۔
،نئی پالیسی کے تحت شوگرملزکواختیاردیاجائےگا کہ وہ خام چینی منگوا کرریفائن کرنے کے بعد ری ایکسپورٹ کرسکیں۔
سرکاری دستاویز کےمطابق پاکستان کا چینی میں زیادہ انحصارمقامی گنےکی پیداوار پرہے،۔
چینی کی پیداوار20-2019 میں 4.8 ملین میٹرک ٹن اور22-2021 میں 7.8 ملین میٹرک ٹن رہی،جبکہ چقندر سے چینی کی پیداوار محض 1.16 فیصد ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔