انک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔
، جس کے نتیجے میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گیس اسٹیشن میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق شہر کے مین گیس سیل میٹراسٹیشن کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی، دھماکےکےنتیجےمیں گیس ایس ایم ایس کو جزوی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے باعث شہرمیں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے،نامعلوم افراد نے گیس سیل میٹر اسٹیشن میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
گزشتہ رات تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا تھا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔