پنجاب میں نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل، نوازشریف انسٹی ٹیوٹس کھلنے کو تیار

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا

وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کینسر ہسپتال،لاہور میں جناح اورسرگودھا میں نوازشریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس سمیت دیگرکی جلد تکمیل کی ڈیڈ لائن دید ی گئی۔
وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت کردی ۔
نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کی تکمیل ہوگئی۔
نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر میں مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا/سرائے،مسجداور ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں مکمل ہیں۔
پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا ۔
نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں ڈاکٹرزاورپروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کردی گئی ہیں ۔
نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویو کیے جا رہے ہیں ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔