اکتوبر تا دسمبر 2025: کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا
کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کے دوران توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔
جاری دستاویزات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت متعدد وفاقی وزرا اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق تمام متعلقہ شخصیات نے موصول ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ بھی عوام کے لیے پبلک کر دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کے دوران تحائف وصول کرنے والوں میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ شامل ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔